مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے،وزیراعظم کا بڑا اعلان

0
61
Imran khan pm

مولانا فضل الرحمان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے،وزیراعظم کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں‌پرچی والا پارٹی سربراہ نہیں، کرپٹ لوگوں سے پیسے نکلوانا عدالت کا کام ہے، بطور وزیراعظم مجھے پیمرا سے انصاف نہیں ملا، آدھی قیمت پر گیس فراہم کی جا رہی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہئے وہ کس کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے،

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اور انہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔جمہوری حکومت کیخلاف سازش پر آرٹیکل 6لگنا چاہئے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمان کو کس نے یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔دنیامیں کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جس میں گروپ بندی نہ ہو۔ انہوں نے کہا حکومت کہیں نہیں جارہی اس حوالے سے اپوزیشن کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی،اتحادیوں کے تحفظات دور کردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا فوج کو پتہ ہے میں محنت کررہا ہوں کرپشن نہیں اورفوج اس لئے میرے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ میں کرپشن نہیں کررہا۔حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں۔خفیہ اداروں کو شریف خاندان اور زرداری کی سازشوں کا پتہ ہے دونوں اسی لئے فوج کیخلاف سازش کررہے ہیں۔ فوج کا ڈر انہیں ہوتا ہے جو کرپشن کرتے ہیں۔ملٹری انٹیلی جنس کو سب معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔ دنیا میں کسی بھی وزیراعظم سے کم تنخواہ میری ہے.

Leave a reply