ڈیرہ اسماعیل خان سے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 44 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ نواب شاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 207 سے انتخابی فارم وصول کیا، مانسہرہ سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 15 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کیے، ملتان سے یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بھی این اے 44 کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جبکہ سابق سینیٹر وقار احمد خان نے این اے 45 کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے، جبکہ سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی این اے 70 سے کاغذات وصول کیے ہیں۔ خیرپور سے سابق وزرائے اعلیٰ غوث علی شاہ اور قائم علی شاہ نے کاغذات وصول کیے، جبکہ سابق ارکان اسمبلی پیر صدر الدین شاہ، نفیسہ شاہ، نواب خان وسان نے بھی خیر پور سے ہی کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔سکھر سے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ، نعمان اسلام شیخ، ناصر شاہ نے کاغذات وصول کیے، بدین سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سابق ایم پی اے حسنین مرزا نے کاغذات وصول کیے۔لسبیلہ سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق صوبائی وزیر صالح بھوتانی اور اسلم بھوتانی کے کاغذات وصول کیے گئے، جہانگیر ترین کی بیٹی مہر خان ترین نے این اے 155 اور پی پی 227 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔ مظفرگڑھ سے جمشید دستی نے این اے 175 اور 176 کیلئے کاغذات حاصل کرلیے۔
جہانگیر ترین نے لودھراں اور ملتان سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،جاوید ہاشمی ملتان سے الیکشن لڑینگے،حلقہ این اے 242کراچی سے شہبازشریف کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے ،این اے 194 لاڑکانہ سے بلاول بھٹو کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے.چوہدری پرویزالٰہی تین قومی اورتین صوبائی کل چھ حلقوں سے انتخاب لڑیں گےگجرات منڈی بہاؤالدین ،تلہ گنگ سےقومی اورصوبائی اسمبلی کااین اے59،64اور 69سےاورپی پی23، 32اور 34سےالیکشن لڑیں گے،این اے 77 سے عطا تارڑنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،این اے 78 سے خرم دستگیر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،شرجیل میمن حیدرآباد کے پی ایس 61 سے الیکشن لڑیں گے، صنم جاوید کے والد نےخصوصی نشست پر بیٹی کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ،سائرہ بانو این اے 210 سے امیدوار ہوں گی، پیپلزپارٹی کے روشن جونیجو کا مقابلہ کریں گی،شیخ راشد نے این اے 55 اور 56 سے اپنے اور شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے.
شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ میرے وکلاء اور میرے دوستوں نے ریٹرننگ آفیسر NA-163 ڈسٹرکٹ بہاولنگر تحصیل فورٹ عباس سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے لیکن فورٹ عباس پولیس نے میرے وکلاء کو بھی گرفتار کر لیا ہے اورکاغذات نامزدگی بھی پولیس کے قبضے میں ہیں .
فیصل آباد ،دوسرے روز بھی امیدواروں نے 250 سے زائد کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ، رانا ثناء اللہ نے این اے 100 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، عابد شیر علی نے این اے 102 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ،راجہ ریاض احمد نے این اے 104 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے، رانا ثناء اللہ کے داماد احمد شہریار نے پی پی 116 سے کاغذات حاصل کئے ،ڈویژنل صدر نون لیگ اکرم انصاری نے این اے 103 سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ،پی ٹی آئی کے منحرف ایم این اے خرم شہزاد نے این اے 103 سے کاغذات لئے،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شہزاد بشیر چیمہ این اے 99 اور پی پی 106 سے امیدوار ہیں، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایم اے بابر نے این اے 103 اور دو صوبائی حلقوں سے کاغذات لئے،
بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں کے لئے مختلف حلقوں میں 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق این اے 252سے 1 ،این اے 256خضدار سے 3 امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے ، این اے 257سے 2،این اے 258سے 1 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ، این اے262کوئٹہ سے 1، این اے 263سے 3 امیدوار وں نے کاغذات جمع کرائے ، بلوچستان اسمبلی 51 نشستوں کےلئے 46کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، سب سے زیادہ چار چار کاغذات نا مزدگی پی بی 11جھل مگسی اور کوئٹہ 41 پر جمع ہوئے.
عام انتخابات، 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23دسمبر کو جاری کی جائیگی ،