مولانا چاہتے ہیں کہ ہرگیند پروہ چھکا لگائیں لیکن……….فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا ایسے عمل نہ کریں کہ سیاسی گراؤنڈ سے باہرہوجائیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا ایسے عمل نہ کریں کہ سیاسی گراؤنڈ سے باہرہوجائیں،مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی،مولانا کا بیٹ پکڑ کر میدان میں آنے کا وقت درست نہیں،مولانا چاہتے ہیں کہ ہرگیند پروہ چھکا لگائیں،اس وقت پچ ہموارنہیں،
فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگی تو چیف جسٹس نے کیا ریمارکس دیئے؟
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہارجیت ہوتی رہتی ہے مگرگراؤنڈ میں کھڑے رہنا بہترہے،امید ہے مولانا صاحب ریٹائرڈ ہرٹ نہیں ہوں گے،مولانا ہرگیند پرچھکا مارنا چاہتے ہیں اس میں آؤٹ ہونے کے زیادہ چانسزہیں،امید ہے فضل الرحمان اپنا بیانیہ قومی مفاد کےخلاف نہیں کریں گے،فضل الرحمان موسم،پچ، حالات اور باولر کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے،ہارجیت ہوتی رہتی ہے مگر سیاست دان میدان میں رہتا ہے،سیاست دان میدان میں رہ کر سیاست کرتا ہے،
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذمہ داری دی کہ معاملات دیکھوں،پاکستان تحریک انصاف نے گلے سڑے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیاتھا،حکومت نے 8انتہائی اہم قوانین میں ریفارمز کی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے23سال جدوجہد کی،اپوزیشن نےبھی ریفارمزمیں اہم کردار ادا کرنا ہے، ضلعی عدالتیں جوڈیشل کمپلیکس میں تبدیل ہوں گی،وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی کی جدوجہد کررہے ہیں،ملک میں انصاف یقینی بنانے کےلیے کئی سال جدوجہد کی،نظام کو بدلنےکی پہلی سیڑھی قوانین میں تبدیلی ہے،وزیراعظم عمران خان قانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں،عدالتی مسائل کےحل کےلیے خصوصی کمیٹی بنائی جارہی ہے،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے،
فردوس عاشق اعوان کو معافی نہ ملی، عدالت نے کیا حکم دیا؟
آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی