مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی مخالفت میں تمام لٹیرے اکٹھے ہو گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی زمینوں کی حفاظت کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اسکرین پر بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا بہت سے وزیرتبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اسوقت ملک میں سب کچھ ہو سکتا ہے نواز شریف اور زرداری کی حکومت نہیں ہو سکتی، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ہماری بڑی غلطی تھی، عمران خان کی مخالفت میں تمام لٹیرے اکٹھے ہو گئے ہیں، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ میں نمبر ون سے دوستی اور دشمنی کرتا ہوں. میں اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا ہوں. اسد عمر کے گھر مٹھائی بھیجی تھی پتہ چلا کہ گھر خالی ہو گیا ہے.

واضح رہے کہ رمضان میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ عید کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان نے متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے 2018 کا الیکشن لڑا اور ہار گئے، الیکشن کے بعد متحدہ مجلس عمل بھی ٹوٹ چکی ہے.

Comments are closed.