مولانا فضل الرحمان جھوٹے اور سلیکٹڈ ، ایک اور جے یو آئی رہنما برس پڑے

0
34

مولانا فضل الرحمان جھوٹے اور سلیکٹڈ ، ایک اور جے یو آئی رہنما برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کے رہنما مسلسل مولانا پر الزامات لگا رہے ہیں

مولانا فضل الرحمان جھوٹے اور سلیکٹڈ ہیں بلوچستان کے بعد کے پی سے بھی مولانا کیخلاف آواز اٹھنے لگی ،‏مولانا شیرانی کے بعد کے پی سے بھی جے یو آئی کے رہنما کا اختلافی بیان سامنے آگیا

مولانا شیرانی کے بعد مولانا شجاع الملک نے بھی مولانا فضل الرحمان کو سلیکٹڈ کہہ دیا، مولانا شجاع الملک نے جماعت کے رکن سازی پر خیانت کا الزام بھی لگا دیا، شجاع الملک کا کہنا ہے کہ حافظ حسین احمد کو جے یو آئی سے نکالنے کا فیصلہ غلط ہے، پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالہ سے مولانا شیرانی کا موقف درست ہے

مولانا شجاع الملک سابقہ ایم این اے اور صوبائی سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزجمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے۔ پی ڈی ایم والے مخاصمت کے لیے نہیں مفاہمت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سیلکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سیلکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔ میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کے دفاتر قائم کروں گا، حافظ حسین احمد ہمارا پرانا، عقلمند اور سمجھدار ساتھی ہے، ہم سب کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مولانا محمد خان شیرانی کا مزید کہنا تھا میں نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ عمران خان اپنے پانچ سال مکمل کرے گا، آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہوں گے

یو آئی نے سینئر رہنما کی جانب سے اچانک ایسا بیان آنے پر اجلاس طلب کر لیا،جے یو آئی ف سے مولانا شیرانی کی ناراضگی اچانک سامنے آئی ،جے یو آئی نے اعلیٰ سطح کا اجلاس 24 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا،اجلاس میں مولانا شیرانی کی گفتگو پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں مولانا شیرانی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا جائے گا اور انہیں پارٹی سے نکالے جانے کا بھی امکان ہے

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

مولانا فضل الرحمان سیلکٹڈ، پارٹی رہنما کے بیان پر جے یو آئی کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

 

Leave a reply