مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی ساتھی کے وارنٹ گرفتاری جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،چیئرمین نیب کی منظوری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئےوزارت ہاوَسنگ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،اکرم خان درانی کے خلاف نیب میں 4 کیسز کی تحقیقات ہو رہی ہے،
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اکرم خان درانی کی ضمانت میں یکم جنوری تک توسیع کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی.
جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا، اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4 مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.
آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟