مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اہم انکشاف

0
31

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز سے ملک میں احتجاج جاری ہے

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حکومت نے تحریک لبیک کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اور جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا ہے،پولیس نے مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے، جے یو آئی نے اعلان کیا ہے کہ اگر مفتی کفایت اللہ کو رہا نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل اپنا کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا

گزشتہ روز حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اعلان بھی کیا ، مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ امت مسلمہ کا قدر مشترک ہے ۔بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا ۔علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک قدم ہے ۔علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے ۔اگر علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے ۔نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انار کی کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔جے یو آئی تحریک لبیک کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے

جے یوآئی(ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار‏ کیا گیا ہے، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ گرفتاری 3 ایم پی اوکے تحت عمل میں لائی گئی،ریاست مخالف بیانات پرگرفتاری کا فیصلہ کیا گیا،

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Leave a reply