‎مولانا فضل الرحمان کی صحافیوں سے آف دی ریکارڈ گفتگو کو توڑ موڑ کر چلایا جارہا ہے

molana

ترجمان جے یوآئی ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے بیان کے حوالے سے وضاحت پیش کر کے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے، ‎دبئی میں ہونے والے مذاکرات سے صرف جے یو آئی ہی نہیں بلکہ پوری پی ڈی ایم بے خبر ہے۔محمداسلم غوری نے اگے کہا کہ ‎دبئی میں ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے ۔اور ‎جے یوآئی کے نزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التواء سیاسی نقصان ہوگا ۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ‎عام انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے واضح موقف دیا ہے
‎پنجاب اور خیبرپختونخواہ الیکشن کے بارے میں اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ‎جے یوآئی پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد فوری الیکشن کرانےکی حامی تھی ۔اور ہمارا موقف اسٹریٹ پاور سے حکومت گرانا اور الیکشن کرانا تھا۔ترجمان جےیوآئی
‎عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا ۔وقت بتائے گا کہ عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی۔ترجمان جے یوآئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کے خاتمے کا بیان باہمی مشاورت سے تھا۔اور ‎اسمبلیوں کی تحلیل کے بارے میں وزیراعظم کے موقف کی مولانا فضل الرحمان نے کل تائید کی ہے۔

Comments are closed.