مولانا فضل الرحمن کے بیٹے کا ولیمہ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کی شرکت

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم ملکی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا اسجد محمود کے ولیمے کی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی شرکت کی، محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیاقت بلوچ، اکرم درانی، مولانا عبدالواسع بھی تقریب میں شریک تھے۔


آفتاب احمد شیرپاؤ، قاری حنیف جالندری، سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی ولیمے کی تقریب کا حصہ بنے۔سلیم مانڈوی والا، حافظ حمداللہ، کامران مرتضیٰ سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء بھی مولانا اسجد کے ولمیہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

Comments are closed.