مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض ، ایسا کس نے کہہ دیا

0
36

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا کا دھرنا ذاتی بغض کے علاوہ کچھ نہیں.

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں ملک کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں دھرنے جیسے اقدام کو عوام قبول نہیں کرے گی۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں عام آدمی کی پارلیمنٹ ہاﺅس تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے استقبالیہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کے عوام کا منتخب ادارہ ہے، اس تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کے لئے ہم نے عام آدمی گیلری قائم کی ہے، ملک کا کوئی بھی شہری اپنے نادرا شناختی کارڈ کے ساتھ استقبالیہ پر آ کر پاس کے حصول کے لئے درخواست دے سکے گا، نادرا کا عملہ اس کے شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پاس جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ زون کے اندر عام آدمی کے داخلے کے لئے بھی پارلیمنٹ کا عملہ تعینات کیا جائے گا اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

اب عام آدمی پہنچے گا قومی اسمبلی میں، ایسا فیصلہ ہوا کہ جان کر حیرت کی انتہا نہ رہی

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ملک کو بیرونی خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ذاتی بغض اور عناد کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

Leave a reply