اپوزیشن جماعتیں یوم سیاہ کے موقع پر اختلافات کا شکار ہو گئیں، مولانا فضل الرحمان نے الگ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتیں آج پچیس جولائی کو یوم سیاہ منا رہی ہیں ،تمام بڑے شہروں میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسے ہوں گے، لاہور، کراچی، کوئٹہ پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی جلسے ہوں گے،
خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ ہو گا اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد شیرپاؤ سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے
تاہم اس جلسے میں مولانا فضل الرحمان نے شرکت کا انکار کر دیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے بعد سے ملک بھر میں جلسے کر رہے ہیں ، جمعیت علماء اسلام ف کے جلسے کامیاب ترین ہوتے ہیں ،ہم ملین مارچ کے سلسلہ میں رنگ روڈ پر اپنا الگ جلسہ کریں گے
مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے منانے کی کوشش کی لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، جمعیت علماء اسلام ف نے رنگ روڈ پر جلسے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں.








