پاکستان میں موجود مودی لابی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو آزادی مارچ سے کچھ نہیں ملے گا لیکن وہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے میں ضرورکامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان میں موجود مودی لابی ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے لیکن عوام ان کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کے کتنے مطالبات ہیں؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیئے
آزادی مارچ میں کونسا غیر قانونی کام ہوتا رہا؟ وفاقی وزیر داخلہ نے بتا دیا
میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 25جولائی 2018ء کے انتخابات میں پاکستان کے عوام کو کرپٹ مافیا سے آزادی مل چکی ہے۔مولانا کے آزادی مارچ کا مقصد کرپٹ مافیا اور منی لانڈررز کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ فضل الرحمن ملک کو بلیک لسٹ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
یہ ہمارا پروگرام ہے،کیا کرنا ہے یہ ہم فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان
صوبائی وزیر نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ ڈنڈوں اور مسلح جتھوں کے ساتھ احتجاج مہذب معاشروں میں زیب نہیں دیتا۔مولانا نے مسلح جتھے دکھا کر ملک کو بدنام کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کا سفر طے کر رہا ہے اور یہی بات اپوزیشن کیلئے پریشانی کا باعث ہے۔ملک کی معیشت بہتر جبکہ کرپٹ مافیا کی معیشت خراب ہو رہی ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہاکہ قومیں اتحاد کی قوت سے ترقی و خوشحالی کی منزل پاتی ہیں۔آزادی مارچ کرنے والے قوم میں تفریق پیدا کرکے ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔ملک کے ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنا قوم سے دشمنی کا ایجنڈا ہے۔کرپٹ مافیا نے اپنی اولادوں او ر دوستوں کو نوازا،ملک کو بدحال کیا۔کرپٹ مافیا نے قومی وسائل کی لوٹ مار سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی اپنے ادوار میں کی جانے والی کرپشن بچانے کیلئے مولانا کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا گروہ جلد بکھرجائے گا۔اپوزیشن کی غیرجمہوری حرکتوں اور رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی اور ترقی کا سفر طے کریں گے۔