مولانا خادم رضوی کی لیکڈ ویڈیو اور خام خیالی از :طہ منیب

0
62

مولانا خادم رضوی کی لیکڈ ویڈیو اور خام خیالی از طہ منیب

اذان کی آواز پر تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم رضوی کے حالیہ لیک ویڈیو کلپ کو لے کر گرما گرم بحث جاری ہے ، بہت سوں کے دل ٹوٹے ، بہت سوں کو افسوس ہوا جو ماضی میں ختم نبوت و ناموس رسالت کے مسئلے پر انکے بولڈ موقف پر بڑی قدر کرتے تھے۔

گزارش یہ ہے کہ اس تحریک کی بنیاد ممتاز قادری کی پھانسی اور جنازے پر بنی جب انہیں اکثریت کے باوجود اس چیز کا ادراک ہوا کہ ہم تو کچھ بھی نہیں۔ سخت مؤقف کے حامل عوام اور قائدین کے ملنے سے یہ تحریک وجود میں آئی۔ جماعتوں میں سنجیدگی اور سمجھوتے وقت کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔

دوسرا گزشتہ تین سالوں میں ہوئے ضمنی و جنرل الیکشن میں انکی الیکشن کمپین میں بنیادی بات یہ تھی کہ ہمیں بریلویوں کے علاؤہ کسی ووٹ کی ضرورت نہیں۔ ایک فرقے کے احساس محرومی کی بنیاد پر وجود میں آئی تحریک اور اسکی قیادت سے نوزائدگی میں ہی یہ توقع رکھنا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنیاد بنائیں گے یا ایسا کو کوئی کام کریں گے تو یہ خام خیالی ہوگا جبکہ اس فرقے کو اپنی اکثریت کا بھی ادراک ہو۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے تحریک کے قیام سے لیکر اب تک انکی قیادت کو کسی کے ساتھ سٹیج شئر کرتے یا کسی اتحاد کا حصہ بنتے نہیں دیکھا ہوگا۔

دوسری بات سمجھوتے یا دوسروں کیلئے نرمی کیلئے آپکا کوئی قد کاٹھ ہونا اور کچھ داؤ پر لگنے سے بچانا ضروری ہوتا ہے جب آپکے پاس کھونے کیلئے کچھ نا ہو تو موقف میں نرمی ممکن ہی نہیں۔

مجھے رضوی صاحب کی لیک ویڈیو میں کی گئی بات پر افسوس نہیں بلکہ افسوس ان پر ہے جو انکی اس بات پر افسوس کر رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو قرآن و حدیث کی بنیاد پر متحد ہونے اور فرقوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

Leave a reply