مولانا کی خواہش پوری، وزیراعظم کا گھر جانے کا فیصلہ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر اہلخانہ کے ہمراہ رہیں گے،

وزیراعظم عمران خان چھٹیوں کے دوران کسی بھی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں‌ کریں گے اور نہ ہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، دو روز میں چھٹیوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے.وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں.

وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ میں ہی رہیں گے

آرمی چیف ، وزیراعظم ملاقات میں کشمیر پر ایسی کیا بات ہوئی کہ بھارت ہوا پریشان

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں شریف خاندان شیورٹی بانڈز کی بجائے عدالت سے ریلیف لینا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادی مارچ کے دوران جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی تقاریر پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کی اداروں پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران میڈیا کے امور دیکھنے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔4 رکنی کمیٹی میں مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، سابق وفاقی وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر، وفاقی وزیر فواد چودھری کمیٹی ممبران میں شامل ہونگے۔

Shares: