مولانا کو اپنی پارٹی کا نام جمیعت علماء چور بچاو رکھنا چاہئیے، ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ،اپوزیشن کا لاکھوں لوگ اسلام آباد لانے کا دعوی ٹھس ہو گیا ہے۔ 11 پارٹیوں کا مکس اچار مل کر بھی چند ہزار لوگ حکومت کے خلاف اکٹھے کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

عامر مغل نے مزید کہا کہ ہاکستانی عوام باشعور ہو چکی ہے۔اور اب ان آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کو تیار نہیں ہے ،مولانا فضل الرحمان کا خطاب ایک ہارے ہوئے جواری کا خطاب تھا ،مولانا نے اپنے کرہشن پارٹنرز کو بچانے کیلئیے اپنا آخری زور بھی لگایا ،مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ 30 سالوں میں شریف خاندان اور زرداری خاندان کے ساتھ مل کر اس قوم کا جو مال لوٹا اس مال کو حلال کرنے کی ناکام کوشش کی۔

عمران خان جادو ٹونے سے حکومت چلارہے ہیں، شہباز شریف کا آزادی مارچ میں انکشاف

عامر مغل کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا نام تاریخ میں علمائے سوء کی لسٹ میں پہلے نمبر پر لکھا جائے گا ،ایک طرف پاکستان کے جید علمائے دین لوگوں کو دعوت و تبلیغ کا درس دینے رائے ونڈ میں اکٹھے ہو رہے ہیں ،دوسری طرف چند علمائے سوء مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پاکستان کو لوٹنے والوں سے بچانے کیلئے اسلام آباد میں جمع ہیں.ملک کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے چند علماے سو کی ” چور لٹیرے بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے .

مولانا فضل الرحمان کو بڑی خوشخبری مل گئی،جے یو آئی کارکنان کا جشن

آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان

آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی

عامر مغل نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی پارٹی کا نام ” جمیعت علمائے اسلام ” سے بدل کر ” جمیعت علمائے چور بچاو” رکھنا چاہئیے ،پاکستان کے دینی مدارس میں پڑھنے والے 30 لاکھ طلباء نے بھی چند علمائے سوء کی ” چور بچاو ” تحریک سے لاتعلقی کا قابل تحسین اعلان کیا ہے۔پاکستان کا مستقبل اس وقت محب وطن وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھوں میں ہے ۔اپوزیشن کا ملکی ترقی روکنے کا ناپاک ارادہ کامیاب نہیں ہو گا 22 کروڑ عوام کی دعائیں اور سپورٹ عمران خان کے ساتھ ہے۔.

Shares: