مولانا کو سزا دلواؤں گا، علی امین گنڈا پور

0
36
ali ameen gandapur

مولانا کی فوج نے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنایا ہے،فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کےایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ‏ہم نےدنیا کےسامنےمودی کےنظریےکو بے نقاب کیا،ہمارے موقف کو دنیا بھرمیں پذیرائی ملی،

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ اگر مولانا کو دھاندلی کی شکایت تھی تو وہ الیکشن کمیشن جاتے،پتا نہیں فضل الرحمان صاحب کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،یقین دلاتا ہوں کہ ہم عمران خان کی قیادت میں کشمیر آزاد کرائیں گے،ایٹمی طاقتوں کا تصادم تباہ کن ہو گا،ہم نے دنیا کوواضح پیغام دیا ہے کہ بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتوں کےحامل ہیں،

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ان ممالک اوراداروں کےشکرگزارہیں جنہوں نےمقبوضہ کشمیرکےمقدمے میں پاکستان کا ساتھ دیا،اب تک دنیا کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑا،27 اکتوبرکشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ منایا جائے گا،کل پاکستان اوردنیا بھرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج کیے جائیں گے،

علی امین گنڈا پورکا مزید کہنا تھا کہ مولانا کا مارچ کشمیر کے مسئلے کو خراب کررہا ہے،مولانا بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ان کیخلاف عدالت جاؤں گا ،مولانا کی فوج نے دنیا میں پاکستان کا منفی امیج بنایا ہے،فضل الرحمان پاکستان میں بیٹھ کرمودی کےایجنڈے کوفروغ دے رہے ہیں،مولانا بار بار کہہ رہے ہیں کہ جنگ کے لیے جا رہا ہوں ،مولانا کو عدالت میں پیش کروں گا اور سزا دلوا کے دم لوں گا،مولانا کےخلاف ثبوت موجود ہیں ان کو سزا دلواؤں گا ،

Leave a reply