مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ حکومت کے ختم ہونے پر ختم ہو گی ، حکومت ختم کر کے جائز حکومت تشکیل دی جائے ,میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا ناجائز حکومت کو اب نہیں رہنے دیں گے،نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی بجائے بے روزگاری دی گئی، ہمارا آزادی مارچ کا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، 25 جولائی کے الیکشن جعلی تھے، دوبارہ الیکشن کے مطالبے پر تمام جماعتیں ایک پیج پر ہونی چاہئے، گرفتاری کی پرواہ نہیں کرتے، گرفتاری سے اشتعال بڑھے گا. ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان فوری حکومت چھوڑ دیں. تمام سیاسی جماعتوں سے ہمارا رابطہ ہے.

مولانا کا آزادی مارچ، آصف زرداری نے دیں بلاول کو اہم ہدایات،کیا کہا

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا،ملک میں کوئی حکومت نہیں ،نئے انتخابات کی طرف جانے کا مطالبہ کریں گے،صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرتے رہیں گے،آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں ،کہیں سے مایوسی نہیں ،نیویارک میں سازشیں کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم نے ملاقاتیں کیں ، مدارس کے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے سے بھی اب انہیں فائدہ نہیں ملے گا.حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے،مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے،مدارس کےطلبہ میں انعامات تقسیم کرکےہمیں کاؤنٹرکرنےکی کوشش کی،

ادارے آئین میں رہ کر کام کریں، بلاول کی حکومت کو ایک بار پھر دھمکی

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہاہے،روزگارکےتمام مواقع ختم کردیئےگئے،ہم نےعام آدمی اورپاکستان کی آوازبننا ہے،ایٹمی جنگ کی بات کرکے پاکستان کوکٹہرے میں کھڑا کردیا،جنگ کی دھمکیوں پرآنا سفارتی ناکامی ہے،

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ میں پولیس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ناجائز حکومت کے احکامات ماننے سے انکار کر دیں.

Shares: