مولانا سے آج کونسی اہم شخصیت ملاقات کر رہی ہے؟ سب کی نظریں ملاقات پر جم گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں پانچواں روز ہے، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوھدری برادران نے آج جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، چودھی شجاعت اور چودھری پرویز الہیٰ آج اسلام آباد جائیں گے جہاں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے.
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی تو بلا لی لیکن کون کون شریک نہیں ہو گا؟ اہم خبر
چودھری برادران ملاقات میں آزادی مارچ کے معاملات اوران کےسیاسی حل پربات چیت کریں گے، ملاقات میں دھرنے کے سیاسی حل سے متعلق بات چیت ہوگی .
آزادی مارچ،وہی ہوا جس کا ڈر تھا، انصار الاسلام نے ایسا کیا کر دیا کہ مولانا بھی پریشان
آزادی مارچ سے ہم کیا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال نے دل کی بات بتا دی
واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آپ کی بات سے فوج کے خلاف جو غلط تاثرگیا ہے، اسے مٹانے کی کوشش کریں، آپ ایسے باپ کے بیٹے ہیں جو سیاسی شعور رکھتے تھے اور ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر افہام وتفہیم سے معاملات کے حل پریقین رکھتے تھے۔
آزادی مارچ کا آج اسلام آباد میں پانچواں روز ہے، آزادی مارچ کے شرکاء اسلام میں بیٹھے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ شب بھی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا تھا تا ہم دیگر اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سٹیج سے بالکل غائب نظر آئیں