پارٹی سے کیوں نکالا؟ مولانا شیرانی نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ مولانا فضل الرحمان کو سردی میں پسینے آنے لگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی پارٹی سے نکالے جانے کے بعد مولانا فضل الرحمان کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں
حافظ حسین احمد اور مولانا شجاع الملک بھی مولانا محمد خان شیرانی کے ساتھ ہیں، مولانا محمد خان شیرانی نے 29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا،ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے والے رہنماؤں کو بلایا گیا،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ،
قبل ازیں جے یو آئی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی کا پالیسی سے انحراف کرنے والے اراکین کے خلا ف فیصلہ سامنے آیا ہے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب ، مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے، چاروں رہنماوَں کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے
جے یو آئی کے رہنماؤں حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا شجاع الملک نے جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی،جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ذاتی مفادات کے لیے قائم ہوئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اگلے 5 سال بھی پورے کریں گے۔ پی ڈی ایم والے مخاصمت کے لیے نہیں مفاہمت کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا
مولانا فضل الرحمان سیلکٹڈ، پارٹی رہنما کے بیان پر جے یو آئی کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع
مولانا فضل الرحمان جھوٹے اور سلیکٹڈ ، ایک اور جے یو آئی رہنما برس پڑے
آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے دوسرے دن پھر رابطہ
مولانا شجاع الملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بندگلی میں پھنس چکے ہیں، اگر اُن کا دامن صاف ہے تو نیب میں کیوں پیش نہیں ہوتے‘۔ان کا کہنا تھا کہ کتنا کمایا،کتنا لگایا اورکتنا کھایا:اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں، اس لیے یہ حکومت نہیں گراسکتے، مولانا فضل الرحمان کو قوم کی نہیں بلکہ اپنی فکر ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، اداروں کےسامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہیں، مولانا نیب سے بچنے کے لیے یہ سارے ڈرامے کررہے ہیں
ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمن نے پارٹی دستور کی خلاف ورزی کی: حافظ حسین احمد