پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور شعلہ بیان مقرر مولانا طارق جمیل نے حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا ہے۔ مولانا کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو ایک کلینک میں دیکھا جاسکتا ہے، جہاں ان کے سر پر مختلف نشان بنائے جارہے ہیں۔ اس عمل سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نشانات ہیئر ٹرانسپلانٹ کے ابتدائی مرحلے کا حصہ ہیں۔ 70 سالہ مولانا کے سر پر ڈاکٹر نشان لگا رہے ہیں، جیسے کہ بالوں کی پیوند کاری کی تیاری ہورہی ہو۔ویڈیو کے ایک حصے میں مولانا طارق جمیل کے سر پر ایک سفید پٹی اور نیلی سرجیکل کیپ بھی نظر آتی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ طبی عمل سے گزر رہے ہیں۔ مولانا نے اس موقع پر اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھی ہوئی تھی، جس سے ان کی اطمینان کی کیفیت کا اظہار ہوتا ہے۔
ویڈیو کا ایک اور دلچسپ پہلو مولانا طارق جمیل کے دستخط کا ہے۔ ویڈیو کے آخری حصے میں مولانا کو 100 روپے کے نوٹ پر اپنے دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ نوٹ انہوں نے کلینک کے ڈاکٹر کو پیش کیا جو انتہائی عقیدت کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے اسے وصول کرتے ہیں۔ مولانا کا یہ عمل ان کی سادگی اور عاجزی کا عکاس ہے، جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی متاثر ہوئے۔ویڈیو میں کسی قسم کی کمنٹری یا تفصیلی وضاحت نہیں دی گئی، اور نہ ہی مولانا طارق جمیل نے اس حوالے سے اپنے فالوورز کو مزید معلومات فراہم کیں۔ تاہم، ویڈیو کا پیغام خود واضح تھا کہ مولانا نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کا عمل مکمل کروا لیا ہے۔مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے، اور ان کے فالوورز نے ان کی صحت اور ظاہری شخصیت میں بہتری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کچھ مداحوں نے مولانا کے اس قدم کو مثبت انداز میں لیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے خود کو بہتر بنانے کے لیے ایک عام طریقہ اپنایا ہے، جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے دستخط والے نوٹ کے عمل کو ان کی عاجزی کا بہترین مظہر قرار دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں جو انہیں عوام میں مقبول بناتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک معتبر مذہبی اسکالر ہیں بلکہ عوامی حلقوں میں اپنی نرم گفتاری، سادگی اور عوامی خدمت کے جذبے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی تقاریر نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو چھوا ہے اور ان کے نصیحت آموز پیغامات معاشرتی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو ایک مرتبہ پھر اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ان کی زندگی کے ہر پہلو کو عوامی دلچسپی حاصل ہوتی ہے، چاہے وہ مذہبی ہو یا ذاتی۔

مولانا طارق جمیل کا ہیئر ٹرانسپلانٹ: ویڈیو وائرل، مداحوں میں خوشی کی لہر
Shares:







