نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب کا نسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان

لاہور:افغانستان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں آخری اوورز میں پاکستان کی آخری جوڑی کے کھلاڑی نسیم شاہ کی طرف سے چھکے پرچھکا مارکرپاکستان کو میچ جتانے کے وہ لمحات اس قدر مقبول ہوگئے ہیں کہ شائقین کی خوشی کی انتہا نہی رہی ، کوئی کہہ رہاہے کہ نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی:مومن ثاقب نےنسیم شاہ کو اپنا ’گردہ ‘ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے

ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف فاسٹ بولر نسیم شاہ کے دو چھکوں پر اداکار مومن ثاقب بھی جذباتی ہو گئے اور اسٹیڈیم میں نسیم شاہ کے لیے دلچسپ گفتگو کی۔میچ کے بعد اسٹیڈیم سے مومن ثاقب کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں جذبات میں نسیم شاہ کو کہیں جان اور کہیں شہزادہ کہتے دیکھا گیا۔

مومن ثاقب نے نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چھکے مار دیے، نسیم شاہ ہماری جان ہے، نسیم شاہ ہمارا شہزادہ ہے۔

جذبات میں مومن ثاقب نے نسیم شاہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی کہا کہ نسیم شاہ کو میری طرف سے میرا گردہ بھی۔مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ شارجہ میں جاوید میانداد کے بعد چھکے مارنے والا نسیم شاہ ہمیشہ یاد رہے گا، نسیم شاہ میں جاوید میانداد کی روح آگئی تھی ، یہ نسیم میانداد ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا کر کے تاریخی فتح سمیٹی۔

Comments are closed.