مومنہ وحید نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

0
117

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

لاہور ۔ 24 جولائی پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے 25 جولائی کو یوم تشکر منانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا سال مکمل ہونے کے قریب ہے، عوامی طور پر مسترد کی گئی اپوزیشن جماعتوں نے 25 جولائی کا دن یوم سیاہ کے لئے منتخب کیا ہے جو جمہوریت سے حقیقی معنوں میں بغاوت کے مترادف ہے ۔ یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ یہ احتجاج سابق حکمرانوں کی سالہاسال کی کرپشن پر احتسابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جس سے پاکستان کے عوام بخوبی آگاہ ہےں ۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان سمجھتا ہے کہ25 جولائی2018ء کو پاکستان میں تبدیلی کا سورج طلوع ہوا تھا اور قوم نے دیانتدار اور قوم و ملت سے مخلص عمران خان کو وزیر اعظم کے لئے منتخب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی25 جولائی2018ء کو عام انتخابات میں تاریخی فتح پر 25 جولائی یوم تشکر کے طور پر منایا جائے ۔ یہ ایوان اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دیانتداری، ایمانداری اور خلوص سے کام کرنے کی توفیق عطا فرما ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply