مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام ڈرامہ،درج مقدمے نے مودی سرکار کا جھوٹ کیابے نقاب

پہلگام فالس فلیگ واقعہ پر پہلگام پولیس اسٹیشن میں...

کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں...

ڈیرہ غازیخان: خودکشیوں پر قابو کے لیے گندم کی گولیوں اور کالے پتھر پر پابندی عائد

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹ جواداکبر) خودکشیوں کا سدِباب کیلئے...

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13...

محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ پر شہریوں کو خوشخبری سناد ی

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارش برسانے والا سسٹم آنے کی وجہ سے عید الاضحیٰ پر موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بالائی وسطی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمالی اور مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے پیش نظر صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کردیا گیا ہے، سسٹم کے تحت 30 جون تک لاہور، اسلام آباد اورراولپنڈی میں بارشیں ہوں گی سندھ کے بیشتر اضلاع میں بشمول کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی و تیز بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر اضلاع میں عید الاضحیٰ کے پہلے دن 29 جون (جمعرات) کو گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہےکراچی ڈویژن میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جمعہ کو کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا تاہم اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گر دو نواح میں بھی آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہ عید کے دنوں میں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ڈی جی خان، بھکر اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے موسمی نظام کے زیر اثر قمبر شہدادکوٹ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، سکھر، خیرپور اور گھوٹکی کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع بشمول چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان، لکی مروت اور کوہاٹ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ لورالائی،ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

دوسری جانب سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ملیر سمیت کراچی کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح اور رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مری، مالاکنڈ شہر، گجرات اور بیلہ میں بھی بادل برسے، صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان بھی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے کراچی میں جنوب مغرب سے 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم ومرطوب رہے گا، لسبیلہ، آواران، کوہلو، ژوب، لورالائی اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہےسندھ میں 17 فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں سندھ میں مون سون میں معمول کی اوسط بارش 116 ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اورجنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں معمول سے قدرے کم بارش کی وجہ سے کپاس کی کاشت والے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے-

سوات: پی ٹی آئی کے مئیرسٹی اورسابق صوبائی وزیر گرفتار

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں موسمی فصلوں،سبزیوں اورباغات کو بھی پانی کی کمی کا سامناکرناپڑسکتا ہے،سندھ اوربلوچستان کے علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کے سبب زراعت اورمویشی متاثرہوسکتے ہیں،سندھ،بلوچستان اور زیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے-

شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختونخواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے بالائی خیبرپختونخواہ ،گلگت بلتستان کے علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت گلیشیئرزکے پگھلنے کی رفتاربڑھ سکتی ہے، گلیشیئر پگھلنے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائےگا-

فاروق آباد :نماز عید الاضحٰی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری