کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کےلیے برقرار رکھنےکا اعلان کیا ہےاسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مستقبل میں مزید کمی ہوگی، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔
پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، توانائی کے گردشی قرضے اور آئندہ بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات مہنگائی کے منظرنامہ کے لیے خطرہ ہیں، اجناس کی عالمی قیمتیں لچک دار عالمی نمو کے ساتھ اپنی پست ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی واقعات نے بھی ان کے منظرنامے کے بارے میں غیریقینی کیفیت میں اضافہ کیا ہے، مزید برآں، مہنگائی کے قریب مدتی منظرنامے کے حوالے سے آئندہ بجٹ اقدامات کے مضمرات ہوسکتے ہیں۔
دبئی: المکتوم ایئر پورٹ کے لیے 128 بلین درہم کے توسیعی منصوبے پر …
دوسری جانب زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی سے ذخائر 7 ارب 98 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پر آ گئے ہیں،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 29 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں،ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،مجموعی ذخائر 13 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا
جبکہ اسٹیٹ بینک یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا،اسٹیٹ بینک سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم مئی 2024ء (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔