لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا.
باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی کو پیشرفت کے احکامات دئیے،لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمہ میں تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الٰہی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاری ملزمان کی جائیداد قرقی پر رپورٹ جمع کروائے۔حکم نامے میں کہا گیا کہ ریڈنوٹسزکی تعمیل کیلئے جے آئی ٹی معاملے کا تعاقب کرے۔ پراسکیوٹر کے مطابق پرویز الٰہی تشویشناک بیمار نہیں ہیں۔عدالت مقدمہ پر مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی تھی۔لاہور کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الہٰی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس پر سماعت ہوئی تھی اے ٹی سی کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کیس کی سماعت کی تھی۔دوران سماعت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکلاءنے چوہدری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی تھی۔عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاءکو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔قبل ازیں29اکتوبر کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے