اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ دو صفحات پر مشتمل حکم اسپیشل جج عارف خان نیازی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

تحریری حکم کے مطابق ایف آئی اے نے کیس کے تفتیشی افسر کو کسی اور انکوائری کے سلسلے میں معطل کر دیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اب چالان کمیٹی کی منظوری کے بعد ہی عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔عدالت نے عبوری حکم میں ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کا چالان لازمی طور پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

سماعت کے دوران پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، جس پر شکایت کنندہ کے وکیل نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ صرف تاخیری حربہ ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر بھی بیڈ ریسٹ کا عذر پیش کیا گیا تھا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ درخواست میں 10 روز کے بیڈ ریسٹ کا ذکر تھا اور آج بھی اسی مدت کی بنیاد پر معافی مانگی گئی ہے، عدالت نے یہ بھی باور کرایا کہ ابھی تک کیس میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہو سکا، جو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

کراچی میں 56 مخدوش عمارتیں خالی، 740 عمارتوں کا دوبارہ سروے ہوگا

سینیٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کا ترمیمی بل منظور

25 ممالک کا غزہ جنگ بندی اور سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ

Shares: