انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
باغی ٹی وی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہےجبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 85 پیسے رہا۔
دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں سی پیک کےتحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس ( آئی پی پیز) کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع سی پی پی اے کا کہنا ہےکہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پرپاورپلانٹس لگے ہوئےہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورت حال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔