محکمہ موسمیات نے جون، جولائی اور اگست 2023 کی مون سون کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سےمئی اورجون کو پری مون سون کا سیزن قرار دے دیا گیا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ جون کے دوسرے ہفتے میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا 13 جون کے بعد پری مون سون کا سلسلہ شروع ہوجائے گا-

سردار سرفراز کے مطابق پاکستان کے پیشتر مقامات پر جولائی سے مون سون کا امکان ہے، مون سون کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران معمول یا معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے موسلادھار بارشوں کے باعث اربن، فلیش فلڈنگ اور گلیشیرز پگھلنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا اور ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1550 کلومیٹر دور ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق کل شام تک ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے تاہم سسٹم سے اب تک پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو خطرہ نہیں سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے اور ابتدائی طور پر اس سسٹم کا شمال مغربی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔

مون سون (ساون کی جھڑی)کیا ہے ؟

انگریزی زبان کے لفظ مون سون کی جَڑیں پُرتگیزی زبان کے لفظ مون کاؤ اور عربی و ہندی زبان کے لفظ موسم میں ہیں عام طور پر اس کا مطلب زمین اور سمندر پر حدت کے ساتھ فضا میں ہونے والی تبدیلی لیا جاتا ہےانگریزی زبان میں یہ لفظ سب سے پہلے برصغیر میں استعمال کیا گیااس اصطلاح کا مفہوم خلیج بنگال اور بحیرہ عرب اسے اٹھنے والی ہوا تھی جو خطے میں بارش کا باعث بنتی ہیں۔

مجموعی طور پر مون سون ہواؤں، بادلوں اور بارشوں کا ایک سلسلہ ہے اور یہ موسم گرما میں جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں بارشوں کا سبب بنتا ہے اپریل اور مئی میں افریقہ کے مشرقی ساحلوں کے قریب خط استوا کے آس پاس بحر ہند کے اوپر گرمی کی وجہ سے بخارات بنتے ہیں۔

یہ بخارات بادلوں کی شکل میں مشرق کا رخ کرتے ہیں اور جون کے پہلے ہفتے میں یہ سری لنکا اور جنوبی بھارت پہنچتے ہیں اور پھر مشرق کی طرف نکل جاتے ہیں ان کا کچھہ حصہ بھارت پر برستا ہوا کوہ ہمالیہ سے ٹکراتا ہے، جبکہ بادلوں کا کچھہ حصہ شمال مغرب کی طرف پاکستان کا رخ کرتا ہے15 جولائی کے قریب مون سون کے بادل پاکستان پہنچتے ہیں۔ جسے ساون کی جھڑی کہتے ہیں، کیوںکہ 15 جولائی کو ساون کی پہلی تاریخ ہوتی ہے۔

Shares: