مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
باغی ٹی وی: ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ دریائے راوی اور ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے دریائے راوی اور چناب سے متصل نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ بھارت میں دریائے ستلج اور بیاس پر بنائے گئے ڈیمز تقریباً پانی سے بھر چکے ہیں دریائے ستلج اور بیاس کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے امکانات ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔
حکام کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے،گنڈا سنگھ والا اور زیریں علاقوں میں طغیانی کے امکانات ہیں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
خطہ پوٹھوہاراور پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
دوسری طرف پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے گزشتہ روزدریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں 19 ہزار 340 کیوسک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےدریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ 55 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے ستلج میں17 سے 20 اگست تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بھارت کے بھکرا اور پونگ ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے-