بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرممپ سے ملاقات ہوئی ہے، ٹرمپ نے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مودی کو مبارکباد دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی اور ٹرمپ کی ملاقات جی 20 اجلاس کے دوران ہوئی ہے، ٹرمپ نے مودی کو مبارکباد دی تو مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے کہا کہ بھارت میں سیاسی استحکام کے لئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ملاقات میں امریکہ بھارت کے مابین مذاکرات، دفاع سمیت کئی مسائل پر بات چیت ہوئی، مودی کا کہنا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں.
مودی سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے، آج ہم تجارت پر بھی بات چیت کریں گے بھارت اورامریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اورہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔