وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اصل حیثیت پر آگئے ہیں۔
باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی عوام نے نریندر مودی کو ایک سخت اور واضح پیغام دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے رہنما اقتدار میں آکر نہ صرف اپنے ملک بلکہ خطے اور دنیا کے امن کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو ایک ہی ذہنیت کے نمائندہ ہیں، جو طاقت کے زور پر تنازعات کو بڑھاتے ہیں اور امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے حالیہ بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے لہجے میں کسی حد تک مفاہمت یا راستہ نکالنے کی کوشش نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرز فکر پر غور کیا جا سکتا ہے کہ وہ کیا کہنا چاہتی ہیں اور کیا راہ اختیار کرنا چاہتی ہیں۔
اوچ شریف: محکمہ صحت کے ملازم سے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی گئی، مقدمہ درج
سندھ , سرکاری تقریبات میں بچوں سے استقبال اور تحائف دینے پر مکمل پابندی عائد