مودی الیکشن جیت گیا اب عمران خان……شیری رحمان نے وزیراعظم سے کیا مطالبہ کر دیا؟
پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوانتظارتھا کہ مودی الیکشن جیتے اب وقت آگیا ہے وہ کشمیر کا حل ڈھونڈ کر دیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے بھارتی انتخابات میں مودی کی کامیابی پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی سرکار ایک جنگجو سرکار ہو سکتی ہے ،اگرمودی جارہانہ اندازمیں آگئے تو پاکستان کو اپنی تیاری کرنی پڑے گی، اس سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ، شیری رحمان نے مزید کہا کہ خطےمیں بہتری کےلئے پاکستان کوکسی بھی ملک سےساتھ بات کرنی چاہئے ،ریاست ریاست کےساتھ رشتہ رکھتی ہےکسی فردکےساتھ نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مٹھائیوں سے بات آگے بڑھے تو پاکستان کو کوئی قباحت نہیں ہونی چاہئے.
واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں بے جے پی بھاری اکثریت سے جیت چکی ہے اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے جس پر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے.