مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے. آج الیکشن کمیشن نے اسے بلایا تھا وہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا تو الیکشن کمیشن نے نوکری سے برخاست ہونے کی وجہ سے اس کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دئیے .

واضح رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے زائد بھارتی فوجی پہنچے ہیں جنہوں نے مودی کے خلاف الیکشن مہم شروع کی ہے، وارانسی پہنچنے والے بھارتی فوجی فوج سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں یا انہیں نکالا گیا. مودی کے مقابلے میں اسی حلقہ سے بھارتی فوج کا اہلکار تیج بہادر بھی کھڑا ہے جسے کھانے کی شکایت پر فوج سے نکال دیا گیا تھا اس نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی حلقہ سے کاغزات جمع کروائے، وارانسی آنے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ تیج بہادر کی الیکشن مہم چلائیں گے اور مودی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تیج بہادر بھی مودی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں، بہادر کا کہنا ہے کہ ’’میں سچا چوکیدار ہوں اور فرضی چوکیدار کے خلاف لڑ رہا ہوں۔‘

Comments are closed.