مودی کا باگل پن جاری ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کا پاگل پن جاری ہے، سری نگر کے مئیر جنید مٹو کو بھی گرفتار کرلیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 31واں دن ہے ،مودی کا پاگل پن جاری ہے، سری نگر کے مئیر جنید مٹو کو بھی گرفتار کرلیا گیا،

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آج عرب دنیاکے 2اہم ترین وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچیں گے اور کشمیر پر گفتگو ہو گی ،دنیاصورتحال پر کب تک عملی اقدامات کرتی ہے یہ اہم ہے،

سعودی عرب اور اماراتی وزراء خارجہ کیساتھ ملاقات میں کشمیر سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے، قریشی

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ آج پاکستان آئیں گے، دونوں وزراء خارجہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مسئلہ کشمیر تحریک انصاف کے دور میں پیدا نہیں ہوا، وزیر خارجہ

Comments are closed.