مودی کی ریلی میں مودی پکوڑا بیچنے پر طلبا گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/moodi-pikora.jpg)
بھارتی ریاست چندی گڑھ میں مودی کی ریلی میں انجینئرنگ، بی اے اور ایل ایل بی کے طلبا نے پکوڑے فروخت کرنے شروع کئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ میں بھارتی وزیر اعظم بی جے پی کے امیدوار کرن کھیر کی انتخابی مہم کے لئے ریلی میں پہنچے تو وہان طلباء نے ریلی کے مقام پر پکوڑے فروخت کرنا شروع کر دئے جس پر پولیس نے طلبا کو حراست میں لے لیا. طلباء کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم مودی کی ریلی میں پکوڑے فروخت کرنے آئے ہیں تا کہ وہ جان سکیں کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے پکوڑا فروخت کرنا کتنا بڑا کام ہے. طلبا کا کہنا تھا کہ پکوڑا منصوبہ کے تحت مودی نے روزگار دینے کا اعلان کیا تھا آج ہم پکوڑوں سے مودی کا استقبال کرنے آئے تھے.
واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں بھارتی وزیر اعظم مودی سے بے روزگاری پر ایک سوال ہوا تو مودی نے کہا تھا کہ لوگ پکوڑے بیچ کر ایک دن میں دو سو روپے کما لیتے ہیں ایسے لوگوں کو بے روزگار نہیں کہا جا سکتا.