مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے۔ 7دہائیوں سے کشمیر کامسئلہ حل طلب ہے۔ یہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ، عالمی برادری کو اس مسئلے کے حل پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
وہ ایوان صدر میں کشمیر کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیرعلی امین گنڈاپور اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سیدفخر امام نے بھی خطاب کیا۔
صدرمملکت نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ۔ معصوم کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے ۔ کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے۔ تقسیم برصغیر کے فارمولے کے مطابق کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہونا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں واضح فرق ہے۔ بھارت ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بھارت میں بھی مسلمان غیر محفوظ ہیں ۔ بھارتی گجرات میں فسادات کے دوران تین ہزار سے زائد مسلمان قتل ہوئے بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں بھارت میں متنازعہ شہریت قانون سے اقلیتوں کو سخت خطرات لاحق ہیں ۔
صدر مملکت نے کہاکہ دور جدید میں لوگوںکو ان کے حقوق سے محروم رنہیں رکھا جاسکتا ۔ عالمی برادری کو معاشی مفادات کی خاطر اخلاقیات نظر انداز نہیں کرنی چاہیے۔ بھارتی دہشت گردی سے کوئی بھی ہمسایہ ممالک محفوظ نہیں ہے ۔ بھارتی حکومت ہندو نظریے پر عمل پیرا ہے ۔ بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ ہندوستان میں تمام اقلیتوں کے لوگ محفوظ نہیں۔ مودی مسلمانوں کا قاتل ہے ۔ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے کشمیری اپنی حق خودارادیت کے منتظر ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بھارت اپنے اندرونی مسائل پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرارہا ہے۔ اقوام متحدہ مبصرین کو مقبوضہ وادی کے حالات کا جائزہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ کشمیریوں کی آوازبلندکررہے ہیں بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں تعلیم اور کاروباری شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے