مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے، بھارتی اپوزیشن کی تنقید

2 دن قبل
تحریر کَردَہ
Assessing the Impact of Congress’s Assembly Election Loss on Power-Sharing Dynamics in the INDIA Bloc

پاک بھارت کشیدگی کے دوران طیارے گرنے کے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے اور حقیقت کو چھپایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلایا جائے تاکہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے سے متعلق حقائق سامنے آ سکیں۔یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے کشیدگی کے دوران بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز مار گرائے تھے۔

ملک ارجن کھرگے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی شرائط بھی سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار جنگ بندی کا معاہدہ کروانے کے دعوے کر چکے ہیں، لیکن مودی حکومت مسلسل اس سے متعلق وضاحت دینے سے گریزاں ہے۔

کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ نریندر مودی انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی

صادق آباد:صحت کے نام پر فراڈ، نجی ہسپتال میں جعلی اپینڈکس آپریشنز ،ہسپتال سیل

اوگرا نے ایل پی جی مزید سستی کر دی، فی کلو قیمت میں 4 روپے 63 پیسے کمی

Latest from بین الاقوامی