پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، میڈیا کے بعد کرکٹرز کے بھی چینل بلاک کر دیے.
باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے, شعیب اختر کے علاوہ باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے.بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔
حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔
یہاں واضح رہے کہ شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔
پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا
بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے
بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک
کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد