وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے بھارتی وزیر ااعظم مودی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف ملکی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے امداد بند کرنے کا مطالبہ کیاـرانا ثنا اللہ نے کہا کہ مودی ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کرنے ہیں، آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہم جنگ کے خواہاں نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی جارحیت میں پہل چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا تو ہماری افواج اور قوم ہر طرح کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیر پاکستان کی سالمیت پر مر مٹنے والے مجاہد ہیں۔رانا ثنااللہ نے قوم پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے دشمنوں خصوصاً بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف اپنے قومی جذبات کو برقرار رکھیں کیونکہ مودی پاکستان کی آزادی، سلامتی اور معیشت کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
پاکستان میں آئی پی ایل کی اسٹریمنگ پر پابندی
غیر قنونی مقیم افغان مہاجرین کی واپسی ، مزید 1,296 افراد روانہ
صحافت واقعی آزاد ہے؟ تحریر:نور فاطمہ
وزیراطلاعات ،ڈی جی آئی ایس پی آر کل سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے