مودی مسلمانوں کا قاتل،کشمیر کی آزادی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ شہبازشریف کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیرصدارت آزادکشمیر اسمبلی کا اجلاس جاری ہے
اجلاس سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقاربھٹو نے نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد رکھی، نوازشریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف نے5 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا، نیوکلیئر دھماکوں کا کریڈٹ پوری قوم، افواج پاکستان کو جاتا ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5اگست2019 کا بھارتی اقدام خطے میں بہت بڑا سانحہ ہے، نریندرمودی گجرات کے مسلمانوں کا قاتل ہے،مودی نے5اگست کو پیغام دیا کہ آج کشمیر پر غاصبانہ قبضہ مکمل کررہا ہوں،نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم روکنا پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے،مسئلہ کشمیر کیلئے صرف زبانی نہیں عملی طورپر کردار ادا کرنا ہوگا،کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر راستہ اختیار کرنا ہے،
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق،اتحاد اور قوت ایمانی کے ساتھ مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے لانا چاہیے،دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا خطے میں امن کی سب سے بڑی گارنٹی ہے،خطے میں امن تب ہی قائم ہوگا جب کشمیریوں کو ان کا حق ملےگا،کشمیریوں کو ان کا حق نہ دلایاتو ان کا قرض کبھی نہیں چکا سکیں گے،
قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچ گئے
صدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ پر استقبال کیا
سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد الرحمن ہمراہ ہیں۔ https://t.co/Fj8gZSEI18
— PMLN (@pmln_org) August 7, 2020
قبل ازیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قانون ساز اسمبلی آمد ہوئی، اس موقع پر شہبازشریف کی حریت رہنماؤں سے ملاقات بھی ہوئی،ملاقات میں صدر ریاست مسعود خان وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر بھی موجود تھے
https://twitter.com/bhmsclinix/status/1291687705819131905
قبل ازیں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچے توصدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پریڈ گراؤنڈ ہیلی پیڈ پر استقبال کیا ،سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد الرحمن ہمراہ ہیں