موڈیز کی ریٹنگ میں بہتری، حکومت کو پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے، انوارالحق کاکڑ

0
75

سابق وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے اور معاشی میدان میں مثبت اشارے دیکھے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پالیسیوں کے تسلسل کے لیے کچھ وقت دیا جانا چاہیے تاکہ ان پالیسیوں کے نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں اپنائی گئی پالیسیوں کا پھل اب نظر آنا شروع ہوا ہے اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتائج اگلے مالی سال میں سامنے آئیں گے۔انوارالحق کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ فروری 2024 کے انتخابات سے قبل ہی انہیں متنازع بنانے کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔ انہوں نے دھرنا سیاست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 کے انتخابات کے خلاف دھرنا سیاست کا آغاز ہوا، جو کسی معاشی مسئلے یا دہشتگردی کے خلاف نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت سے جو توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہو سکیں، اور ان کی حکومت نے مسائل کی بجائے ذہن سازی اور دکھاوے پر زیادہ زور دیا۔
انوارالحق کاکڑ نے موجودہ حکومت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو معاشی اور سیاسی بحران حل نہ کرنے کی صورت میں اپنا سیاسی سرمایہ کھونے کا خدشہ ہے، جس کا فائدہ پی ٹی آئی یا کسی اور جماعت کو ہو سکتا ہے۔بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے منظم حملے اور ان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتیں تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2022 میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی بڑی تعداد پھیل گئی ہے، جسے دہشتگردوں نے ریاستوں کو چیلنج کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply