موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی آؤٹ لک مستحکم کردی۔

MOODYS

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان میں 2024 میں معاشی ترقی کی شرح 2 فیصد تک ہوسکتی ہے، افراط زر گزشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہے گی۔موڈیز کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا منافع آئندہ سال شرح سود اور بلند ٹیکسز کی وجہ سے کم ہوسکتا ہے یعنی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی۔
بینکنگ سیکٹر کی آوٹ لک پہلے منفی تھی موڈیزنے بینکنگ میں اچھے منافع کی وجہ سے آوٹ لک مستحکم کردی۔موڈیز کے بقول پاکستان کی معاشی شرح نمو دو فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی کی شرح اس مالی سال میں 23 فی صد رہنے کا امکان ہے،گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 29فی صد تھی ۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان نے مشکل وقت میں بینکوں کی مدد کی، ڈیپازٹرز کا نقصان نہیں ہوا۔موڈیز کے مطابق بینکوں کے منافع سے بہتر فنڈنگ، لیکویڈیٹی، معاشی چیلنجز، سیاسی بحران سے نمٹنے میں مدد ملی۔اسکا کہنا تھا کہ پاکستانی بینکنگ نظام پر معاشی اور مالیاتی دباؤ کم ہو رہا ہے۔ مستحکم بینک ڈیپازٹ پر مبنی فنڈنگ مالی استحکام کو سپورٹ کرتی رہے گی۔

Comments are closed.