مراد علی شاہ سے اطالوی سفیر کی ملاقات، سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق

وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سے اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے اٹلی کی یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی اور سندھ میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق کیا گیا۔اٹلی کی سفیر ماریلیا ارمیلن نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان جلد ایم او یو ہوگا۔اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ اٹلی کی فرمز سے قونصل جنرل کے ذریعے بات چیت کرے گا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اور اٹلی ثقافتی اعتبار سے لاجواب ہیں۔انہوں نے کراچی میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لیے اٹلی کی کمپنیوں کو دعوت دی۔وزیرِ اعلی سندھ نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اٹلی نے پاکستان میں بڑے پروجیکٹ کیے ہیں، تربیلا ڈیم کی تعمیر میں بھی اٹلی نے کام کیا تھا۔ملاقات میں وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ اور اٹلی کے کراچی میں قونصل جنرل مسٹر ڈنیلو جیورڈینیلا بھی شریک ہوئے۔

جامعہ کراچی میں طلبا کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

بونیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی

عمران خان کو سزا،مجرمانہ ریکارڈ،آکسفورڈ کی چانسلرشپ سے نااہلی کی وجوہات

Comments are closed.