مراد علی شاہ کی زیر صدارت ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

0
58
murad ali shah

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ربیع الاوّل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی اور ایڈیشنل آئی جی و دیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں حاجی حنیف طیب، علامہ کوکب نورانی، محمد جان نعیمی و دیگر علمائے کرام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران علماء کی مشاورت سے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے راستوں پر ضروری انتظامات سے متعلق جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بلدیاتی اداروں کو جلوسوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت اور مساجد میں پانی کے انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے سیکیورٹی کے انتظامات سے متعلق پولیس اور انتظامیہ کو علمائے کرام کی تجاویز پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے سرکاری عمارات پر عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر چراغاں کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ وزیرِ توانائی عید میلادالنبی ﷺ پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔کے-الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے.

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے علماء کو بتایا کہ بارشوں کے باعث زیادہ تر سڑکیں خراب ہوگئی ہیں،ہم فوری سڑکوں کی مرمت نہیں کر سکیں گے لیکن کچھ پچ ورک کرنے کی کوشش کرینگے.

Leave a reply