کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند، دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم دیکھنے کو ملا
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی- فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت کی تھی کہ “قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے” کیڈٹس کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا ،
افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ "10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا "خوارج نے وانا کیڈٹ کالج کو، جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے ، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی،خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنا نے کی کوشش کی ،سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا ،رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا
زیر تعلیم کیڈٹ کا کہنا تھا کہ ہم عصر کے وقت ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے کہ خود کش دھماکہ ہوا، ہمیں معلوم ہو چکا تھا کہ حملہ تعلیم کے دشمنوں نے کیا ہے ، جو ہمیں تعلیم سے روکنا چاہتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے ہمیں بحفاظت کالج سے محفوظ مقام پر منتقل کیا ،تعلیم کے دشمن کچھ بھی کر لیں ، ہمیں تعلیم سے نہیں روک سکتے، جب خودکش دھماکہ ہوا تو سارے کیڈٹس ڈرل کر رہے تھے، اساتذہ نے کہا کہ آپ پر سکون ہو جائیں اب پاک فوج آگئی ہے ،
الحمدالللہ، بر وقت کاروائی کی وجہ سے ایک خوفناک دہشتگردی کا ارادہ خاک میں مل گیا۔ پاکستان زندہ باد








