نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ تین سے چار ہفتوں میں شمالی پنجاب، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید کلاؤڈ برسٹ یا شدید بارشیں متوقع ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مون سون کی موجودہ شدت اور پھیلاؤ کا دائرہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، اور گلگت بلتستان میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ کا اثر اب خیبر پختونخوا میں بھی نظر آ رہا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پاکستان کا موسمی نظام جدید ترین موسمی پروجیکٹرز کے برابر ہے، تاہم خیبر پختونخوا میں تباہی کی بڑی وجہ لوگوں کا نشیبی علاقوں میں رہنا تھا۔دوسری جانب این ڈی ایم اے نے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کو قومی ریلیف اسٹاک کے تین ٹرک فراہم کیے۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ذریعے باجوڑ کو 800 کلو سے زائد ادویات، اور بونیر کو 1 لاکھ 9 ہزار 515 امدادی اشیاء فراہم کی گئیں۔

مزید برآں، ایک آئی این جی او نے 10 ہزار نان فوڈ آئٹمز، 15 ہزار فوڈ پیکٹس، 2 ہزار ترپالیں، 330 خیمے، 6 ٹن خشک راشن، 6 ٹن خشک دودھ، 3 ایمبولینسز اور 3 موبائل ہیلتھ یونٹس سوات، بونیر، شانگلہ اور باجوڑ میں تقسیم کیے۔

یورپ میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے سہ فریقی اجلاس کا امکان

خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ کا 20،20 لاکھ امداد کا اعلان

امریکا نے غزہ کے شہریوں کے لیے وزٹ ویزہ عارضی طور پر روک دیا

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار

Shares: