پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارشیں ہوگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ رہیں

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارشیں ہوگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
تفصیل کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بھکر، لیہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ رہیں۔

Comments are closed.