خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر کابینہ میں تبدیلیاں کر دی ہیں اور وزراء کے محکمے تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان واپس لے کر انہیں کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیرِاعلیٰ کے معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو باقاعدہ صوبائی وزیر بنا دیا گیا ہے اور انہیں ہائر ایجوکیشن کا محکمہ سونپ دیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی ذمہ داری اب سہیل آفریدی کے پاس ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں اس ردوبدل کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور محکموں کی فعالیت میں تیزی لانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے بھی تبدیل کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں کئی اہم وزارتوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا تھا۔
مبصرین کے مطابق حالیہ تبدیلیاں صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو مؤثر بنانے کی کوشش ہیں، تاہم بار بار کی ردوبدل سے انتظامی معاملات پر اثرات مرتب ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا رہا، جبکہ وزراء کو نئی ذمہ داریوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا
پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم
یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست پھر مسترد
نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف جمعہ کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان