آریانہ,دامانہ,درب شاہ گرام ,ڈپو,چیل،مدین تحصیل بحرین میں سیلاب سے100سےزائدگھرمکمل طورتباہ

0
111

:لاہور:آریانہ,دامانہ,درب شاہ گرام ,ڈپو,چیل،مدین تحصیل بحرین میں سیلاب سے100سےزائدگھرمکمل طورتباہ ،اطلاعات کے مطابق کے پی میں آنے والے سیلاب کے نقصانات کی تفصیلات آنا شروع ہوگئی ہیں اور تازہ ترین ابتدائی اطلاعات میں کہا جارہا ہےکہ آریانہ،دامانہ،درب شاہ گرام ،ڈپو،چیل ، مدین اور تحصیل بحرین کے دیگرعلاقوں میں 100 سے زائد گھر مکمل طور پرتباہ ہوگئے ہیں

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جزوی طور پر تقریبا ہرگھر کو نقصان پہنچا ہے اور یہ کہا جارہا ہےکہ بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں ،

 

 

دوسری طرف وزیراعلٰی کے پی نے اس علاقے میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتےہوئے متاثرین کو فی الفور امداد دینے کا بھی اعلان کیا اور اس ضمن میں امدادی رقم بھی بڑھا دی ہے

 

ڈیرہ اللہ یار ، بلوچستان میں نئے ریلے کے بعد خیمہ بستیاں بھی ڈوب گئیں ہیں، اس سلسلے میں ڈیرہ اللہ یار سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ اس وقت پانی پورے علاقے میں پھیل چکاہے اوراب تو محفوظ مقامات بھی غیرمحفوظ ہوگئے ہیں اور خیمہ بستیاں تک اس سیلابی ریلے میں ڈوب گئی ہیں،

اس سلسلے میں ملنے اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی فلاحی تنظیمیں سیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں،اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جونہی شام کا وقت ہونے کو ہورہا ہے ، اندھیری رات میں پانی کے ریلے میں لوگوں کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ بھی ہورہا ہے

 

کے پی کے ایک بڑے شہر کو سیلاب کے تازے ریلے کا سامنا ہے یہ شہرجہاں پہلے ہی ڈیرہ اسماعیل خان ایئر پورٹ شدید متاثر ہوا ہے، ایئر پورٹ پانی میں ڈوب گیا، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی معطل ہوگیا۔

ڈی آئی خان ایئرپورٹ ٹرمنل بلڈنگ، رن وے، ایپرن سائیڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگا، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اے ایس ایف کیمپ بھی پانی سے بھرگیا۔سول ایوی ایشن ملازمین، اے ایس ایف اور ایئرپورٹ کا عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

دوسری طرف تحصیل پروا سے اطلاعات کے مطابق سیلاب کا تازہ اور بڑا ریلہ گزر رہا ہے جس نے شہرکی رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے ،

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کس طرح پانی کا ریلہ تحصیل پروا کوویران کرتے ہوئے گزررہا ہے ،

 

 

اطلاعات کے مطابق شدید طوفانی بارشوں کے باعث ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ابتک درجن سے زائد افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں. 160 سے زیادہ دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں.

ملک بھر کی طرح ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شدید طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں میں بتدریج
اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حالیہ سیلاب میں اب تک 9000 سے زیادہ گھر متاثر ہوئے ہیں، سیکروں مال مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں

 

پروآ اور ملحقہ علاقوں میں ہزاروں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں. ادھر تحصیل کلاچی کے مضافات گاوں کوٹ ولی داد سمیت ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل ہو گیا ہے، لونی نالہ میں طغیانی کی وجہ سے سگو پل ٹوٹنے سے بین الصوبائی رابطہ کی ڈیرہ ژوب روڈ بند ہو گئی۔ بڈھ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے ڈیرہ ٹانک روڈ بھی بند ہے۔اور ایک جگہ سے ٹوٹ گیا ہے جہاں لوگ بانسوں کا پل بناکرگزرنے کا راستہ بنا رہے ہیں ،ادھر  ہزارہ پکہ ڈرین سے اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے

Leave a reply