مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے باعث آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے میں 60 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔متاثرہ علاقے میں بڑی تعداد میں ہندو یاتری مندر جانے کے لیے موجود تھے۔ چیسوٹی گاؤں میں قائم عارضی باورچی خانہ اور وہاں موجود یاتری اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ واقعے میں 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔یہ سانحہ مچائل ماتا یاترا کے موقع پر پیش آیا، جب بڑی تعداد میں زائرین علاقے میں موجود تھے۔ سیلابی ریلے نے لنگر، سی آر پی ایف کیمپ اور پارکنگ لاٹ کو بہا دیا، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر کے مطابق نیشنل اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں، تاہم سڑکوں کی تباہی اور مسلسل بارشوں کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس تاحال لاپتا
برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج
پاک فوج کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن عطیہ